شائقین کے دلوں کو چھولینے والے مقبول پاکستانی ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ کی آخری قسط آج رات اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کی جائے گی۔
اے آروائی ڈیجیٹل پر پیش کیے جانے والے اس ڈرامے کی اب تک 64 اقساط نشر ہوچکی ہیں، جس کو مقامی اور بین الاقوامی ناظرین دونوں ہی پسند کررہے ہیں۔
بے بی باجی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، ڈرامے کو صرف یوٹیوب پر 50 کروڑ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔
ڈرامہ مشترکہ خاندانی نظام کے موضوع پر مبنی ہے، جس کی کاسٹ میں ثمینہ احمد، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، جنید نیازی، طوبیٰ انور، فضل حسین، اور آئنہ آصف شامل ہیں۔منصور احمد کی تحریر کردہ اس ڈرامے کی ہدایات تحسین خان نے دی ہے۔