پی ٹی ایم کا دہشتگردی اور جعلی کیسز کیخلاف سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) نے دہشت گردی اور جعلی کیسز کے خلاف سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما نعمت اللہ وزیر نے کہا کہ پی ٹی ایم 18 اگست کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے سامنے جلسہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

پی پی پی کا گزشتہ انتخابات میں منحرف اراکین کو ٹکٹ نہ دینے کا اعلان

ٹوئٹر پیغام میں نعمت اللہ وزیر نے کہا کہ ہمارا احتجاجی جلسہ پشتون بیلٹ میں جاری دہشت گردی اور پی ٹی ایم اراکین کی جعلی کیسز میں غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف ہوگا۔

پیغام میں نعمت اللہ وزیر نے انسانی حقوق کی تنظیموں کے کارکنان اور ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس کو بھی شرکت کی دعوت دی۔ پشتون تحفظ موومنٹ کی جانب سے احتجاج میں عوام کی بھی شرکت متوقع ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کر دیا گیا۔عدالت نے علی وزیر کی چار مقدمات میں ضمانت منظور کر لی تھی۔

سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی ایم کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

Related Posts