باجوڑ دھماکے میں ملوث اسلام دشمن دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے، جے یو آئی سندھ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے امیر‏ مولانا عبدالصمد ہالیجوی، سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو، مولانا عبد الکریم عابد، مولانا محمد غیاث، علامہ سمیع الحق سواتی، حاجی عبد المالک ٹالپر، مولانا عبداللہ سومرانی ودیگر رہنماؤں نے باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے مذمتی بیان میں علامہ راشدمحمود سومرو ودیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 60 سے زائد جے یو آئی کے ہم سفر ساتھیوں کی المناک شہادت پر پوری جماعت اور قوم کو دلی صدمہ پہنچا ہے۔ جے یوآئی ضلع باجوڑ کا ورکرز کنونشن انسانی خون سے لہو لہو کیا گیا، ہم اس درندگی کی مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دہشت گرد تنظیم داعش جے یو آئی کے علماء کو کیوں نشانہ بنا رہی ہے؟

انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ زخمی کارکنوں کو طبی سہولیات کی فوری فراہمی کیلئے ایئرایمبولینس کے ذریعے جلد پشاور شہر منتقل کرے۔ علامہ راشد محمود سومرو ودیگر نے واقعے کو کھلی دہشت گردی اور بربریت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور اسلام دشمن، ملک دشمن اور درندہ صفت ہیں جو کسی صورت رحم کے لائق نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے کی نگراں حکومت اور تحقیقاتی ادارے ملوث عناصر کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچائیں، قبائل میں دہشت گردی کی سلگتی آگ خطرناک صورت اختیار کر رہی ہے جس کی فوری روک تھام وقت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، ڈیفنس میں رکنِ سندھ اسمبلی کے بھائی اور بھتیجے کے قتل کا معمہ حل

جے یوآئی سندھ کے رہنماؤں نے کہا کہ شہدا کا خون رنگ لائے گا، ہمارے حوصلے پست نہیں بلند ہیں، ہم نے شہادتیں دیکر اسلام اور پاکستان کا تحفظ کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔ انہوں نے شہداء کی بلندی درجات، لواحقین کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

Related Posts