چشمہ فائیو ایٹمی پاور پروجیکٹ سمیت کئی اہم منصوبے منظور

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایکنک نے چشمہ فائیو نیو کلیئر پاور پراجیکٹ سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری دے دی۔ 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں ایکنک نے پاکستان ریزز ریونیو منصوبے کی منظوری دیدی، منصوبے پر ساڑھے 21 ارب روپے لاگت آئے گی، عالمی بینک اس منصوبے کیلئے 8 کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

سول ایوی ایشن ملازمین کی ایئرپورٹس آپریشن بند کرنے کی دھمکی، وجہ کیا ہے؟

وزارت خزانہ حکام کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ایکنک نے چشمہ فائیو نیوکلیئر پاور پراجیکٹ کی بھی منظوری دیدی، منصوبے پر 1047 ارب 98 کروڑ روپے لاگت آئے گی، سندھ میں سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ بھی منظور کرلیا۔

وزارت کے مطابق منصوبے پر 12 ارب 33 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، وفاق اور سندھ حکومت پچاس پچاس فیصد فنڈز خرچ کریں گے، ایکنک نے 23 ارب 54 کروڑ روپے سے راولپنڈی کہوٹہ روڈ کو دو رویہ کرنے کا منصوبہ منظور کر لیا۔

حکام کے مطابق 28.4 کلومیٹر کے منصوبے کے تحت سہالہ بریج اور بائی پاس بھی تعمیر کیا جائے گا، وفاقی اور صوبائی حکومتیں 50، 50 فیصد لاگت برداشت کریں گی، کراچی شپ یارڈ انجینئرنگ ورکس کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ بھی منظور ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ منصوبے پر 10 ارب 68 کروڑ روپے کی نظرثانی شدہ لاگت آئے گی، ڈی آئی خان میں عبدالخیل ڈھکی کلورکوٹ روڈ کی تعمیر کا منصوبہ منظور کر لیا گیا، اس منصوبے پر 14 ارب 5 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

ایکنک نے ضلع خاران میں ڈیم کی تعمیر کا 27 ارب 75 کروڑ لاگت کا نظر ثانی شدہ منصوبہ منظور کر لیا۔

Related Posts