واجبات کی عدم ادائی کے معاملے پر ایف بی آر اور پی آئی اے کے درمیان معاملات طے پاگئے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ضروری کاغذی کارروائی کے بعد بینک اکاونٹس جلد ہی بحال کردیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ واجبات کی عدم ادائی پر ایف بی آر نے قومی ایئر لائن کے اکاؤنٹس منجمد کردیے تھے جس سے پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
حرمین شریفین میں عاشورا پر روزہ داروں کیلئے افطاری کے انتظامات
اس سے قبل اس معاملے پر ترجمان پی آئی اے نے اکاونٹس بندش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اکاونٹس کی بحالی کے لئے ایف بی آڑ سے حکومتی سطح پر رابطے جاری ہیں۔ اکاونٹس بند ہونے کے باوجود فضائی آپریشن جاری ہے۔