کراچی، 8 محرم الحرام کی مجلس ختم، مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان بھر میں آج 8 محرم الحرام کی مناسبت سے مرکزی جلوس اور مجالس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 8 محرم الحرام کی مجلس ختم ہوگئی جس کے بعد مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگیا۔

جلوس کے آگے پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ جلوس سے آگے راستوں کی چیکنگ کررہا ہے۔

کراچی میں امام بارگاہوں کی سیکیورٹی

کراچی میں پولیس نے محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے فرائض کی ادائیگی کے لیے 15 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس منجمد کردئیے، پیٹرول ملنا بند

کراچی کی 305 امام بارگاہوں کو حساس، 62 کو انتہائی حساس اور 30 کو نارمل قرار دیا گیا ہے جبکہ جلوس کے روٹ کی طرف آنے والی گلیوں اور سڑکوں پر کنٹینر رکھے گئے ہیں۔

پولیس نے محرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ سیکیورٹی پلان کے مطابق محرم الحرام کے دوران 15 ہزار 287 افسران و اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔

Related Posts