فیس بک پر دوستی، 48 سالہ امریکی خاتون نے 19 سالہ پاکستانی لڑکے سے نکاح کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محبت کی کوئی حد نہیں ہوتی اور نہ ہی اس کا تعلق کسی خاص سرحد سے ہوتا ہے۔

ایسا ہی کچھ حال میں بھی ہوا جب 48 سالہ امریکی خاتون اپنے فیس بک دوست 19 سالہ اعزاز احمد سے شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔ امریکی خاتون ایزیلا فلوریس روزی رامیریز نے بونیر پہنچ کر اسلام قبول کرکے اعزاز احمد سے نکاح کرلیا۔

دستاویزات کے مطابق امریکی خاتون نے 3 جولائی کو ڈسٹرکٹ کورٹ ڈکر میں اعزاز احمد نکاح کرلیا تھا۔ امریکی خاتون ایزیلا فلوریس روزی رامیریز نے اسلام قبول کرکے نیا نام عائشہ نام رکھ لیا ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے میں کئی غیر ملکی خواتین پاکستانی مردوں سے شادی کے لیے اپنے وطن کو خیرباد کہہ کر یہاں چلی آئیں جن کی کہانیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

قبل ازیں انجو نامی بھارتی خاتون بھی پاکستانی نوجوان نصر اللہ سے ملنے اور شادی کیلئے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع دیر بالا پہنچ گئی تھی، وہ اب پاکستان میں ہے اور نصر اللہ کے خاندان کے ساتھ رہ رہی ہے۔

Related Posts