بیجنگ: چین کے وزیر خارجہ چن گینگ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، جبکہ ان کی جگہ حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے فارن افیئرز چیف وانگ ای کو وزیر خارجہ بنادیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین کے وزیر خارجہ چن گینگ کی سبکدوشی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی اور نہ ہی یہ اطلاع دی گئی کی وہ اس وقت کہاں موجود ہیں۔
چینی وزیر خارجہ چن گینگ کو آخری بار 25 جون کو دیکھا گیا تھا اس کے بعد سے وہ منظر عام سے غائب ہیں۔ حکمراں جماعت اور چینی وزارت خارجہ نے بھی اس حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
چینی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ ترین قانون ساز ادارے نے بھی وانگ ای کی بطور وزیر خارجہ تقرری کی منظوری دیدی ہے، وانگ ای اس سے قبل بھی 2013 سے 2022 تک وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا امکان
برطانوی نشریاتی ادارے کا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ چین کے نئے وزیر خارجہ وانگ ای ہوں گے جو حکمراں جماعت کے فارن افیئرز چیف اور صدر شی جنپنگ کے قریبی ساتھی ہیں۔