سعودی فٹبال کلب کی کیلین ایمباپے کو 33 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی پیشکش

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریاض: سعودی فٹ بال کلب الہلال نے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کیلین ایمباپے کو اپنے کلب کا حصہ بنانے کے لیے 33 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی بولی دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایمباپے اس وقت فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) میں شامل ہیں، فرانسیسی کلب نے ایمباپے کی خدمات نیلامی کے لیے پیش کر دی ہیں۔

پیرس سینٹ جرمین کلب نے انہیں جاپان اور جنوبی کوریا کے پری سیزن دورے کے لیے اپنی ٹیم میں شامل نہیں کیا اور یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ صرف ان کھلاڑیوں کو شامل کرنا چاہتے ہیں جو کلب کے ساتھ بھرپور طور پر جڑے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایمرجنگ ایشیا کپ کی جیت، ورلڈ کپ میں بھی کھلاڑیوں کو حوصلہ ملے گا،ذکا اشرف

پی ایس جی کو صرف الہلال کی ریکارڈ ساز پیشکش موصول نہیں ہوئی ہے بلکہ کئی دوسرے کلبوں نے بھی پیشکش کی ہے جن میں ایمباپے کے بدلے نقد رقم اور کھلاڑی دینے کی پیشکش بھی شامل ہے لیکن الہلال نے عالمی ریکارڈ بولی دیکر ایمباپے کو اپنا حصہ بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ ایمباپے کے معاہدے کا ایک سال باقی ہے۔ وہ نئے معاہدے پر دستخط کرنے پر تیار نہیں ہیں۔ پی ایس جی کا ماننا ہے کہ ایمباپے اگلی موسم گرما میں ریئل میڈرڈ میں مفت شامل ہونے پر راضی ہو چکے ہیں تاہم ریئل اب ایمباپے کے لیے باضابطہ بولی لگائے گا تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ اسے ایمباپے سے دوبارہ ہاتھ نہ دھونے پڑیں۔ 

Related Posts