پاکستان نے آذربائیجان سے ایل این جی کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کردیئے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان نے آذربائیجان سے ایل این جی کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔

پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان پیٹرولیم کی صنعت میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب لاہور میں منعقد کی گئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بجلی کی قیمت بڑھانے پر بھی بات کی، ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر نہیں پڑنے دوں گا، 31 فیصد گھریلو صارفین کو سبسڈی دی گئی ہے، 63 فیصد گھریلو صارفین پر بوجھ نہیں پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں پر بوجھ نہیں آئے گا، 300 یونٹ کے استعمال کرنے والوں پر کچھ اثر پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں دالوں کی فی کلو قیمت 550 روپے تک پہنچ گئی

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کے نرخ مجبوراً بڑھا ئے گئے کیونکہ بجلی مہنگی کرنا آئی ایم ایف کی شرط تھی۔

پیٹرولیم کی صنعت میں تعاون کے معاہدے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاہدے میں کلیدی کردار صدر آذربائیجان کا ہے، مصدق ملک، اسحاق ڈار کا کردار بھی بہت اہم رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان دوست اور برادر ممالک ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات میں آج اہم ترین دن ہے، معاہدے کی مدت ایک سال ہے اور اسے مزید ایک سال بڑھایا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ آذر بائیجان سے ایل این جی کا ایک جہاز ہر ماہ خریدا جائے گا، لیکن پاکستان فیصلہ کرے گا کہ مقررہ قیمت پر خریدنا ہے یا نہیں، نہ خریدنے پر پاکستان پر کوئی ہرجانہ نہیں ہو گا۔

Related Posts