کراچی: وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بسوں کی ایک اور کھیپ شہرِ قائد پہنچ گئی ہے اور چند ہی دنوں میں نئے روٹس کا آغاز کیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بسوں کی ایک اور کھیپ کراچی پہنچی ہے۔ چند روز میں نئے روٹس شروع کریں گے۔ نئی بسوں سے عوام کو سفر میں مزید آسانی ہوگی۔
#Karachi – Good news, once again! New fleet of Buses arrived in karachi, which will allow the start of new routes in just a few days by the Transport Department government of Sindh allowing further ease, access and mobility for the public. To add further, more buses will be… pic.twitter.com/nlTCMaca38
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) July 23, 2023
وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ اگست اور اکتوبر میں مزید بسوں کی کھیپ کراچی پہنچ جائے گی۔ قبل ازیں بی آر ٹی منصوبے کو صوبے بھر میں شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔ وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ نے پیپلز بس سروس کی تعریف کی۔
کراچی کیلئے مزید الیکٹرک بسیں آجائیں گی۔شرجیل میمن
قبل ازیں وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ہم بی آر ٹی منصوبہ صوبے بھر میں شروع کریں گے۔ تمام اضلاع کے عوام پیپلز بس سروس جیسی سہولت فراہم کرنے کا تقاضا کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چارجرکا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے جبکہ کراچی کیلئے مزید الیکٹرک بسیں جلد آجائیں گی۔
اپنی ایک پریس کانفرنس کے دوران جولائی کے آغاز میں وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کے چارجر کا مسئلہ حل کر لیا گیا۔ اضافی چارجرز بھی منگوا لیے ہیں۔ الیکٹرک بسیں سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی۔