نگراں حکومت کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ، اسحاق ڈار کو وزیر اعظم بنانے پر غور

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

اسلام آباد: وفاقی حکومت آئندہ ماہ آنے والی نگراں حکومت کو مزید اختیارات دینے کے ساتھ ساتھ اسحاق ڈار کو وزیرِ اعظم بنانے پر غور کر رہی ہے جبکہ وزارتِ عظمیٰ کیلئے حفیظ شیخ کا نام بھی سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم حکومت نگراں حکومت کو معاشی فیصلوں کیلئے بااختیار بنانے اور اسحاق ڈار کو نگراں وزیر اعظم بنانے پر غور کر رہی ہے جبکہ الیکشنز ایکٹ 2017 میں ترمیم کے آپشن پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 آصف زرداری کے بعد نواز شریف کی بھی دبئی آمد

الیکشنز ایکٹ 2017 میں ترامیم کے ذریعے نگراں حکومت حال ہی میں متعارف کرائے گئے اقتصادی پلان اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کیلئے بااختیار بنائی جائے گی جبکہ اسحاق ڈار کو وزیر اعظم بنانا بھی اسی پالیسی کا حصہ ہے۔

موجودہ حکومت آئندہ 7 روز میں الیکشنز ایکٹ 2017 کی شق 230میں ترامیم پر غور کر رہی ہے تاکہ نگراں حکومت بڑے فیصلے کرسکے جبکہ شق 230 نگراں حکومت کو صرف روز مرہ معاملات چلانے کی اجازت دیتی ہے۔

عموماً نگراں حکومت کو بڑے معاہدے کرنے یا پھر عالمی ایجنسی کے ساتھ اہم نوعیت کے مذاکرات کی اجازت نہیں دی جاتی، تاہم پی ڈی ایم حکومت کی ترامیم کے تحت نگراں حکومت کو اہم اختیارات حاصل ہونے کے قوی امکانات ہیں۔