واشنگٹن: امریکا کی نائب معاون وزیرِ خارجہ الزبتھ ہورسٹ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ اور پر امن انتخابات کیلئے پر امید ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی نائب معاون وزیرِ خارجہ الزبتھ ہورسٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور امریکا باہمی پائیدار شراکت داری سے وابستہ ہیں جبکہ پاکستان کیلئے موسمیاتی تبدیلی اور معیشت 2 بڑے چیلنجز ہیں۔
بھارت نے 400 سال پرانی مساجد کو گرانے کا نوٹس دیدیا
بیان میں امریکی نائب معاون وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ہم پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ اور پر امن انتخابات کی امید رکھتے ہیں۔ جنوبی ایشیائی ملک میں انتخابات کا اعلان ہمارے لیے حوصلہ افزا جبکہ دہشت گردی افسوسناک ہے۔
پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں میں جانی و مالی نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکی نائب معاون وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا متعدد معاملات میں مشترکہ دلچسپی رکھتے ہیں۔
الزبتھ ہورسٹ نے کہا کہ امریکا پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار ہے، گزشتہ برس بھی پاکستان اور امریکا کے مابین 9 ارب ڈالرز کی تجارت ہوئی۔ امریکا کی جانب سے پاکستان میں براہِ راست سرمایہ کاری 250 ملین ڈالر تھی جبکہ ہم نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 215ملین ڈالرز کی امداد دی۔