سوال: کیا یہ بات درست ہے کہ حالت جنابت میں کھانے پینے سے نسیان کی بیماری لگتی ہے اور گھر میں فقر و محتاجی آتی ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔
جواب: جنابت کی حالت میں کھانا پینا جائز ہے، البتہ مستحب یہ ہے کہ ہاتھ دھونے اور کلی کرنے کے بعد کھائے پیے، ہاتھ دھوئے اور کلی کیے بغیر کھانا پینا خلافِ اولیٰ ہے۔
بعض فقہائے کرام نے اپنے تجربہ کی بنیاد پر لکھا ہے کہ حالتِ جنابت میں کھانے پینے سے نسیان پیدا ہوتا ہے اور گھر میں فقر و محتاجی آتی ہے، البتہ یہ کوئی شرعی حکم نہیں ہے۔