اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس دو سے تین برس میں اپنی آئی ٹی کی برآمدات کو پچیس ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے تمام عوامل موجود ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے آج ایک ٹویٹ میں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری سے فوری فوائد اور ثمرات حاصل کئے جاسکتے ہیں اور اس سے ہمارے بے روزگاری کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ ایک چھت تلے سہولتوں کے اقدام کے تحت آئی ٹی کی صنعت کی ترقی کے لئے درکار تمام سہولتیں دستیاب ہوں گی۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں جنگ اور عدم تحفظ کی صورتحال کیخلاف ہیں، طالبان حکومت
وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل جو حکومت کی حکمت عملی کی نمائندگی کرتی ہے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، کان کنی، معدنیات اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں پالیسی کا تسلسل اور قبل ازوقت اقدامات یقینی بنائے گی۔