فلسطینی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم اگلے ہفتے ترکیہ کا دورہ کریں گے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

ترک ایوان صدر نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اگلے ہفتے مختلف دنوں میں ترکی کا دورہ کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان ترکیہ میں فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا الگ الگ استقبال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب سویڈن کے غیر ذمے دارانہ طرز عمل پر برہم، سفیر کی پھر طلبی کا عندیہ

اسرائیلی اور فلسطینی رہنما صدر ایردوان کی دعوت پر ترکیہ آ رہے ہیں۔ ان رہنماؤں سے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ محمود عباس 25 جولائی اور نیتن یاہو 28 جولائی کو ترکیہ پہنچیں گے پہنچیں گے۔

خیال رہے رواں ماہ کے آغاز میں مغربی کنارے میں واقع جنین کیمپ پر اسرائیلی حملہ دو دن تک جاری رہا۔ اس صہیونی حملے نے کیمپ کی سڑکیں اور گلیاں تباہ کر دیںاور ہزاروں افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔ اس اسرائیلی جارحیت میں 12 فلسطینی شہید اور ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا تھا ۔

Related Posts