کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کی نوجوان بیٹر عائشہ نسیم نے اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کیلئے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
خلیجی اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق عالمی ویمن ٹی ٹونٹی کپ 2023 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی 18 سالہ عائشہ نسیم نے اپنے کرکٹ کیریئر کے عروج پر کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے مذہبی زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے اپنے اس فیصلے سے کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
عائشہ نسیم نے پی سی بی کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزارنا چاہتی ہیں، نوجوان بیٹر نے اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزارنے کے لیے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
18 سالہ عائشہ نسیم نے 4 ون ڈے اور 30 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور وہ پاکستان ویمن ٹیم کی بہترین ہٹرز میں سے ایک تھیں، عائشہ نے 2020 میں پاکستان کے لیے بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کیا تھا۔
سویڈن میں قرآن پاک کی دوبارہ بے حرمتی پر پاکستان کی شدید مذمت
دوسری جانب دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ عائشہ نسیم کے حوالے سے مذہبی بنیادوں پر کرکٹ چھوڑنے کی بات درست نہیں، بورڈ ترجمان کے مطابق اس حوالے سے پی سی بی کا جلد ہی موقف سامنے آئے گا۔