کابل: خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں نائب وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو سیکیورٹی یقینی بنانے اور شیعہ برادری سے ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے کام کرنے کی ہدایت کی۔
پریس آفس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ محرم کے ایام کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے عزت مآب امیر المومنین کی ہدایت پر قائم کی گئی خصوصی کمیٹی کا اجلاس نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اس کمیٹی میں جس میں مختلف وزارتیں اور محکمے ممبران کے طور پر شامل ہیں، محرم کے ایام میں محفوظ ماحول پیدا کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں ہم وطنوں بالخصوص اہل تشیع کے ساتھ بہتر ہم آہنگی اور 10 محرم الحرام کو بہتر انداز میں انجام دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں:امریکا نے غیر ملکی سازش سے منسلک سائفر الزامات ایک بار پھر مسترد کردئیے
نائب وزیر اعظم نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ سیکیورٹی یقینی بنانے اور شیعہ بھائیوں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کریں تاکہ ہمارے شیعہ ہم وطن پورے اعتماد کے ساتھ اپنی تقریبات انجام دے سکیں۔