6ماہ کا بچہ دادا کی گود سے برساتی نالے میں گر گیا، ویڈیو سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

6ماہ کا بچہ دادا کی گود سے برساتی نالے میں گر گیا، ویڈیو سامنے آگئی
6ماہ کا بچہ دادا کی گود سے برساتی نالے میں گر گیا، ویڈیو سامنے آگئی

بھارت میں شدید مون سون سسٹم کے باعث تاحال تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ پانی شہریوں کے گھروں میں بھی داخل ہوگیا ہے، جبکہ بارشوں کے باعث متعدد افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

مہارشٹرا کلیاں اور ٹھاکرلی ریلوے اسٹیشن کے درمیان ریلوے ٹریک پر گزشتہ روز ایک شخص کی گود سے 6 ماہ کا بچہ نالے میں بہہ گیا، جس کی دل دہلادینے والی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by India Today (@indiatoday)

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ٹرین میں پانی بھرجانے کے باعث امبرناتھ ٹرین کو روک دیا گیا تھا، اس دوران ایک فیملی ٹرین سے اتر کر ریلوے ٹریک پر ٹہلنا شروع ہوگئی، جبکہ عین اسی موقع پر دادا کی گود سے ان کا 6ماہ کا پوتا گہرے نالے میں گر گیا۔

مزید پڑھیں:قرآن پاک کی بے حرمتی، عراق میں مشتعل افراد نے سویڈن کا سفارت خانہ جلادیا

افسوسناک واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کی والدہ بہتے نالے کے پاس چیخ و پکار کررہی ہیں۔

Related Posts