گال: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں جیت سے آغاز ایک اچھی علامت ہے۔
سری لنکا کے شہر گال میں پاکستان نے آج میزبان ٹیم کو 4 وکٹس سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ سعود شکیل کی ڈبل سنچری کے باعث قومی ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔
پاکستان کی شاندار فتح، سری لنکا کو 4 وکٹس سے شکست
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ جب بھی کوئی ٹیم مثبت انداز میں کھیل کا آغاز کرتی ہے تو یہ ایک اچھی علامت ہوتی ہے۔
ٹوئٹر پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ آگے جوش و ولولے سے بھرپور میچز آنے والے ہیں جس کا یہ ایک تروتازہ آغاز ہے۔ سعود شکیل، آغا سلمان، ابرار اور شاہین آفریدی نے بہترین کھیل پیش کیا۔ یہی سلسلہ جاری رکھیں۔
Always a good sign for the team to start on a positive note. It's just a refreshing beginning of an exciting cycle ahead. Saud, Agha, Abrar and Shaheen, you were superb! Keep it going. ???????? pic.twitter.com/GbkwE9U2Ve
— Babar Azam (@babarazam258) July 20, 2023
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے گال ٹیسٹ میں شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے میزبان ٹیم سری لنکا کو 4 وکٹس سے شکست دے دی۔
آج پانچ روزہ میچ کے آخری روز پاکستان نے 131رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا۔ دوسری اننگز کے دوران اوپنر بیٹر امام الحق ففٹی مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔