پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسیٹانو رونالڈو نے سعودی عرب کے کلب النصر کو میجر لیگ سوکر (ایم ایس ایل) سے بہتر قرار دے دیا۔
سعودی کلب النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ سعودی پُرو لیگ امریکا کی میجر لیگ سوکر سے بہتر ہے، مجھے یقین ہے کہ میرے جانے کے بعد مزید شہرت یافتہ فٹبالرز یہاں کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ کسی یورپی کلب میں واپس نہیں آرہے ہیں البتہ سعودی ڈویژن کئی یورپی اور ڈچ لیگز کو پیچھے چھوڑ دے گا۔
ساجد سدپارہ نے بغیر آکسیجن کے دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی سر کرلی
رونالڈو نے کہا کہ یورپی فٹبال کلبز نے لیگ کے معیار کو کھودیا ہے تاہم انگلش پریمیئر لیگ تمام لیگز میں سب سے آگے ہے۔
گزشتہ سال دسمبر میں رونالڈو نے سعودی کلب النصرکے ساتھ 200 ملین یورو سے زیادہ مالیت کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
خیال رہے کہ رونالڈو کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ارجنٹائن کو ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی کے کلب انٹرمیامی میں جوائن کیا اور انکی اس تقریب دنیا بھر میں 3.5 بلین (ساڑھے 3 ارب سے زائد) افراد نے براہ راست دیکھا جبکہ رونالڈو نے النصر کلب جوائن کرنے پر پہلی تقریب میں (3 ارب سے زائد) ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کیا تھا۔
دوسری جانب میسی کی انٹرمیامی میں شمولیت کے بعد امریکہ میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اسپورٹس ٹیم بن گئی ہے جبکہ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد میں چھ گنا اضافہ ہوا ہے۔