اندرونی و بیرونی عوامل سے عمران خان کی حکومت ہٹائی گئی، یہ حقیقت ہے۔پی ٹی آئی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

لاہور: سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤوف حسن نے کہا ہے کہ اندرونی و بیرونی عوامل سے عمران خان کی حکومت ہٹائی گئی جو ایک حقیقت ہے۔ سائفر بھی حقیقت ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں رؤوف حسن نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت نہ ہٹانے پر ”سنگین نتائج کی دھمکی، کابینہ کی جانب سے سائفر کی ڈی کلاسیفیکیشن اور سائفر کی نقل صدر، اسپیکر اور چیف جسٹس کو بھجوانا حقیقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ریاست کی مدعیت میں عمران خان کے خلاف مقدمہ ہونا چاہئے۔رانا ثناء اللہ

بیان میں رؤوف حسن نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت کی تصدیق بھی، واشنگٹن اور اسلام آباد دونوں جگہ امریکا کو ڈی مارش دینا بھی اور شہباز شریف کی زیر صدارت سلامتی کمیٹی اجلاس کے منٹس کی توثیق بھی حقیقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اندرونی و بیرونی عوامل کے ذریعے عمران خان کی حکومت ہٹانا حقیقت ہے جبکہ مفرور اور زیر سماعت مقدمات میں نامزد گروہ کو حکمران بنا دیا گیا۔ یہ گھٹیا اور مکارانہ ڈرامہ تو رچایا جاسکتا ہے لیکن الیکشن سے کیسے بچیں گے؟

خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے سائفر کے متعلق بیان دیا تھا کہ عمران خان نے سائفر کا ڈرامہ سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے رچایا تھا۔