ثنا خان کی اپنے بچے کو قرآن پاک کی تلاوت سناتے ہوئے ویڈیو وائرل

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
ثنا خان کی اپنے بچے کو قرآن پاک کی تلاوت سناتے ہوئے ویڈیو وائرل
ثنا خان کی اپنے بچے کو قرآن پاک کی تلاوت سناتے ہوئے ویڈیو وائرل

حال ہی میں ماں بننے والی سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا گیا کہ وہ اپنے بیٹے سید طارق جمیل کو قرآن پاک کی تلاوت سنا رہی ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا بیٹا شروع سے قرآن سنے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثنا خان کا معصوم بچہ تلاوت کلام پاک سنتے ہوئے اپنے جھولے میں سکون سے لیٹا ہوا ہے۔

ثنا نے ویڈیو میں ایک کیپشن بھی لکھا، ”اپنے بچے کو پہلے دن سے قرآن پاک سے متعارف کروا رہی ہوں“۔

اس سے قبل ثنا خان نے ایک انٹرویو میں اپنے بچے کی پیدائش سے متعلق بات کرتے ہوئے اسے ایک مختلف سفر قرار دیا۔

ثنا خان کا کہنا تھا کہ ”جذباتی طور پر، میں نے بہت سے اتار چڑھاؤ کا سامنا کیا ہے۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک خوبصورت سفر ہے۔ میں اپنے بچے کو اپنی گود میں لینے کا انتظار کر رہی ہوں … بس۔“

مزید پڑھیں:ثنا خان اور مفتی انس سعید کے ہاں بیٹے کی ولادت

انہوں نے 5 جولائی کو اپنے بچے کی آمد کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کے عنوان میں لکھا کہ ”اللہ ہمیں اپنے بچے کے لیے بہترین والدین ثابت کرے۔

Related Posts