بر وقت انتخابات ملک کو سیاسی استحکام کی طرف لے جائیں گے۔بلاول بھٹو زرداری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بر وقت انتخابات ملک کو سیاسی استحکام کی طرف لے جائیں گے جبکہ ملکی سیاست کے افق پر الیکشن سے قبل بہت تقسیم نظر آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ڈپلومیٹک کور کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کے دوران وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ملکی سیاست میں بہت تقسیم ہے جبکہ عوام نفرت کی سیاست کرنے والوں یا اتحاد کی بات کرنے والوں میں سے کس کا انتخاب کریں گے؟

یہ بھی پڑھیں:

پرویز خٹک کی نئی جماعت ٹوٹ پھوٹ کا شکار

خطاب کے دوران وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے 15 ماہ کے دوران وزارتِ خارجہ کو سیاست سے دور رکھنے کی کوشش کی جبکہ اس دوران عالمی سطح پر پاکستان کے خارجہ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ پاکستان اپنے تمام ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ کامیابی سے معاہدہ کرلیا۔ ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست کو برداشت نہیں کریں گے۔ انتخابات سے سیاسی استحکام اور سیاسی استحکام سے معاشی استحکام آئے گا۔ ہم نے دیگر ممالک سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کچھ سال سے پاکستان کو معاشی مشکلات درپیش تھیں۔ ہم نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث تباہ کن سیلاب کا بھی سامنا کیا۔ آئی ایم ایف سے معاہدے کو دوست ممالک نے ممکن بنایا۔ دوست ممالک نے کوپ 27میں تعاون کے وعدے کیے تھے۔

 

Related Posts