پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے پاکستان میں واقع براڈ پیک سر کرنے کی ٹھان لی ہے، نائلہ کیانی اس حوالے سے پر عزم ہیں۔
نائلہ کیانی آج صبح بیس کیمپ سے روانہ ہوئیں تھیں، واضح رہے کہ 8051 میٹر بلند براڈ پیک دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی ہے جسے سر کرنے کے لئے نائلہ کیانی پر عزم ہیں، نائلہ کیانی 6100 میٹر پر براڈ پیک کے کیمپ ٹو پر پہنچ چکی ہیں۔
نائلہ کیانی اگلے 2 روز میں براڈ پیک سمٹ پر پہنچ جائیں گی، براڈ پیک نائلہ کیانی کی 8000میٹر سے بلند آٹھویں کلائمب ہے، کامیاب سمٹ کی صورت میں نائلہ کیانی اہم سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی۔
پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی پاکستان کی تمام ”8 تھاؤزنڈر” سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن جائیں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کوہ پیما نائلہ کیانی پاکستان میں کے ٹو، گیشربرم ون، گیشربرم ٹو اور نانگا پربت سر کرکے اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہیں، یہی نہیں انہوں نے نیپال میں ایوریسٹ، اناپورنا اور لوٹسے کو بھی سر کیا ہے۔
مزید پڑھیں:گال ٹیسٹ کا تیسرا روز، پاکستان کو 149 رنز کی برتری حاصل ہوگئی
نائلہ کیانی اس حوالے سے پر اُمید ہیں کہ براڈ پیک سر کرکے وہ ایک اور اہم سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی۔