قومی ٹیم کے بلے باز سعود شکیل نے سری لنکا میں جاری ٹیسٹ میچ میں اہم کارنامہ سر انجام دے دیا، سعود شکیل نے قومی ٹیم کے سابق بلے باز محمد حفیظ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
قومی بلے باز سعود شکیل نے سری لنکا کیخلاف گال ٹیسٹ کے تیسرے روز شاندار ڈبل سنچری اسکور کی اور ساتھ ہی سری لنکا میں کسی بھی پاکستان بیٹر کی جانب سے سب سے بڑا انفرادی اسکور کرکے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
ڈبل سنچری اسکور کرکے سعود شکیل سری لنکا میں ڈبل سنچری کرنے والے پہلی پاکستانی بلے باز بن گئے، سعود شکیل نے جب 197 رنز بنائے تو انہوں نے محمد حفیظ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اُن کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
سعود شکیل نے 352 گیندوں پر 19 چوکوں کی مدد سے ڈبل سنچری بنائی، واضح رہے کہ یہ سعود شکیل کے کیریئرکی پہلی ڈبل سنچری ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ سندھ کی پی سی بی سے حیدرآباد میں پی ایس ایل میچز کی درخواست
سعود شکیل کی ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کے 312 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 461 رنز آل آؤٹ بنائے اور 149 رنز کی برتری حاصل کی،مڈل آرڈر بیٹر نے اپنے چھٹے ٹیسٹ میچ کی گیارہویں اننگز میں ڈبل سنچری بنائی۔