لندن: برطانیہ نے آئندہ مالی سال 25-2024 سے پاکستان کیلئے مالی امداد کو سالانہ بنیادوں پر 3 گنا تک لے جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے پاکستان کی مالی امداد کو موجودہ 41 اعشاریہ 5 ملین پاؤنڈ سے بڑھا کر 133 ملین پاؤنڈز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان پاکستانی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں سامنے آیا۔
سیلاب متاثرین کی امداد، وزیر اعظم نے 25ارب کی منظوری دیدی
برطانیہ کی امدادی شاخ فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس پاکستان کی سربراہ جو موئیر نے خصوصی انٹرویو کے دوران کہا کہ ہم پاکستان کی امداد عارضی طور پر بڑھائیں گے جس کا بڑا حصہ مختلف شعبہ جات میں استعمال ہوگا۔
کم و بیش 1 گھنٹہ طویل انٹرویو کے دوران ایف سی ڈی او کی سربراہ جو موئیر نے کہا کہ آفیشل ترقیاتی امداد زیادہ تر پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے نقصانات کو دور کرنے کیلئے خرچ کی جائے گی۔
انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت نئی ڈیل پر متفق ہوئے ہیں جو پر مسرت اقدام ہے۔ اس سے پاکستان کو قرضوں کے معاملات میں استحکام میسر آئے گا۔