حکومت نے مکان، پلاٹ یا فلیٹس کی خریدو فروخت پر ٹیکس میں اضافہ کردیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
حکومت نے مکان، پلاٹ یا فلیٹس کی خریدو فروخت پر ٹیکس میں اضافہ کردیا

اسلام آباد: حکومت نے مکان، پلاٹ یا فلیٹس کی خریدو فروخت پر ٹیکس میں اضافہ کردیا، پراپرٹی کی فروخت پر نان فائلر خریدار اور فروخت کنندہ پر مجموعی ٹیکس 18.5 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

حکومت کی جانب سے مکان، پلاٹ یا فلیٹس کی خریدو فروخت پر یکم جولائی سے ٹیکسز میں اضافہ کردیا گیا ہے، اگر آپ نان فائلر خریدار ہیں تو اب جائیداد کی خریداری پر 7 فیصد کے بجائے 10.5 فیصد ٹیکس دینا ہوگا جبکہ جائیداد فروخت کرنے والے کو 4 کے بجائے 6 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے عائد کئے گئے ان ٹیکسز میں پراپرٹی قدر کی ایک فیصد اسٹیمپ ڈیوٹی جبکہ ایک فیصد ٹاؤن ٹیکس بھی شامل ہے۔

پراپرٹی ڈیلرز ایسو سی ایشن کے رہنما عمران میگرانی کا اس صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فائلر خریدار یا فروخت کنندہ کی صورت میں اب 2، 2 فیصد کے بجائے 3، 3 فیصد ایڈوانس ٹیکس لگے گا۔

ایک فیصد اسٹیمپ ڈیوٹی اور ایک فیصد ٹاؤن ٹیکس ملا کر فائلرز کے درمیان ایک ڈیل پر 8 فیصد ٹیکس وفاقی اور صوبائی حکومت کو ملے گا۔

مزید پڑھیں:مقامی کاٹن مارکیٹ میں روئی کے بھاؤ میں فی من 400 روپے کا اضافہ

رواں بجٹ میں 5 سال کے بعد گین ٹیکس یا ایڈوانس ٹیکس نہ لینے کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے، اب ہر صورت میں ٹیکس جمع کرانا ہوگا۔

Related Posts