لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی نیلم حیات ملک نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
سابق رکن اسمبلی نیلم حیات ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہمیں لبرٹی چوک لاہور پر احتجاج کے لیے بلایا گیا تھا، ہم نے پی ٹی آئی لاہور کے صدر کو کہتے سنا کہ کور کمانڈر ہاؤس کی طرف جاؤ۔
نیلم حیات نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں اور توڑ پھوڑ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔
وزیر اعظم جھنگ میں 1244میگا واٹ حویلی بہادر شاہ پلانٹ کا افتتاح آج کرینگے
سابق رکن اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ فوج ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے اور ہمارا مان ہے، فوج کی وجہ سے ہی ملک قائم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جناح ہاؤس میں جو نقصان اور توڑ پھوڑ ہوئی وہ نہیں ہونی چاہیے تھی، موجودہ حالات کے پیش نظر میں سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتی ہوں۔