قومی بلے باز امام الحق بھی لنکا پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
قومی بلے باز امام الحق بھی لنکا پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے
قومی بلے باز امام الحق بھی لنکا پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے

کولمبو:پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان بابر اعظم کے بعد قومی ٹیم کے بیٹر امام الحق کا بھی لنکا پریمیئر لیگ میں معاہدہ ہوگیا۔

قومی بلے باز امام الحق پہلی بار پاکستان سے باہر کسی لیگ میں حصہ لیں گے جس کیلئے امام الحق کا کولمبو اسٹرائیکر سے معاہدہ ہوا ہے۔امام الحق کو آئرلینڈ کے کھلاڑی لورکن ٹکر کے متبادل کے طور پر سائن کیا گیا ہے۔

کولمبو اسٹرائیکرز میں امام الحق کو بابر اعظم کا ساتھ حاصل ہوگا۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بھی لنکا پریمیئر لیگ کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے۔

ڈیوڈ ملر، میتھیو ویڈ، شکیب الحسن، تبریز شمسی کا بھی ایل پی ایل میں براہ راست معاہدہ ہوا ہے،براہ راست معاہدہ کرنے والوں میں سری لنکا کے کرکٹرز بھی شامل ہیں۔ لنکا پریمیئر لیگ اس سال 30 جولائی سے 22 اگست تک شیڈولڈ ہے۔

مزید پڑھیں:ٹی 10 کرکٹ کا مستقبل ہے، لانس کلوزنر

بابر اعظم ایل پی ایل میں براہ راست معاہدہ کرنے والے کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں۔ کپتان بابر اعظم کے ساتھ معاہدہ کولمبو نے کیا ہے، اس کے علاوہ متھیشا پاتھیرانا اور چمیکا کرونارتنے سے بھی کولمبو نے معاہدہ کیا ہے۔

Related Posts