لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کر دی۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے کو شوکاز نوٹس جاری کر کے اراکین کو پارٹی چھوڑنے پر اکسانے کے الزام میں وضاحت طلب کی تھی۔
مزید پڑھیں:یو اے ای نے بھی اسٹیٹ بینک میں ایک ارب ڈالر منتقل کردیئے:اسحاق ڈار
سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ نوٹس کے 7 دن کے اندر پارٹی مخالف اقدام پر اپنی پوزیشن کی وضاحت دیں۔