اسلام آباد، گندھارا تہذیب اور بدھ ورثے کے احیاء پر 2 روزہ عالمی کانفرنس کا آغاز

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ”پاکستان میں گندھارا تہذیب اور بدھ مت ورثے کا احیاء“ کے عنوان سے 2 روزہ عالمی کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں عالمی گندھارا کانفرنس کا افتتاح کردیا جس میں مذہبی یکجہتی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی غرض سے دنیا بھر کے بدھ مت کے پیشوا شرکت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

عالمی کانفرنس کے انعقاد کے باعث پاکستان بدھ اکثریتی ممالک سے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے کام کررہا ہے۔ بدھ بھکشوؤں کا کہنا ہے کہ کانفرنس کی مدد سے مذہبی ورثہ محفوظ کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بدھ مت کی قدیم تاریخ کے متعدد نوادرات اور تاریخی عمارات موجود ہیں۔ عالمی کانفرنس کا ایک مقصد پاکستان میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینا بھی ہے تاکہ معاشی استحکام کے حصول کی راہ ہموار کی جاسکے۔

کانفرنس میں شریک بدھ بھکشوؤں کا کہنا ہے کہ ہم قدیم تاریخی ورثے کی حفاظت اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پاکستان کی کاوشوں کے معترف ہیں۔ عالمی کانفرنس سے پاکستان کی معروف شخصیات نے خطاب بھی کیا۔

خطاب کے دوران وزیر اعظم ٹاسک فورس کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان بدھ مت سمیت تمام اقلیتی مذاہب کے تاریخی ورثے کی تزئین و آرائش کر رہا ہے۔ غیر ملکی سیاح 7 روز میں ویزہ حاصل کرکے خصوصی فلائٹ کے ذریعے پاکستان آسکیں گے۔