جنرل باجوہ تباہی کے ذمہ دار، اس سال انتخابات ہوتے نظر نہیں آتے۔شہزاد اکبر

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہزاد اکبر
(فوٹو: آن لائن)

لندن: عمران خان دورِ حکومت کے سابق مشیرِ داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تباہی کے ذمہ دار ہیں جبکہ مجھے اس سال انتخابات ہوتے نظر نہیں آتے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سابق مشیرِ داخلہ نے کہا کہ نواز شریف اچھے آدمی تھے جبکہ جنرل باجوہ ہماری پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

آرمی چیف کیخلاف مہم، سب کو ملکرجواب دینا ہوگا۔خواجہ آصف

گفتگو کے دوران شہزاد اکبر نے کہا کہ ہماری حکومت ختم ہوجائے گی، اس کا مجھے پہلے ہی علم ہوگیا تھا تاہم وفاقی کابینہ نے کاغذات دیکھنے کی زحمت گوارا نہیں کی۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کو ٹافی دی گئی، اس نے کہا انکل دستخط کہاں کروں؟ شہباز شریف کو وزارتِ عظمیٰ کا چسکا لگ چکا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے مجھے ایگزیکٹو اختیارات نہیں دئیے تھے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی دور میں ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبرکا ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام ڈالنے پر ردعمل سامنے آگیا۔

گزشتہ برس اگست کے دوران شہزاد اکبرکا کہنا تھا کہ  این سی اے (نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ) سیٹلمنٹ نیب انکوائری پر نیب کو دو بار مراسلہ لکھا کہ میرا بیان ویڈیو لنک پریا لندن ہائی کمیشن میں لے لیا جائے۔

 

Related Posts