رواں ماہ نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز برڈ باکس 2 کی واپسی ہوگی جو برڈ باکس بارسلونا کے نام سے مشہور ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اب تک برڈ باکس نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز رہی ہے جس کا سیکؤل سامنے آنے والا ہے۔ مزید تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
نیٹ فلکس فلم ’دو پتی‘ میں کریتی اور کاجول نظر آئینگی
برڈ باکس
جوش میلرمین کے ناول برڈ باکس پر مبنی اسی نام سے شروع کی گئی نیٹ فلکس سیریز نے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ اس کی کہانی میلوری ہائز نامی کردار کے گرد گھومتی ہے۔
مرکزی کردار سینڈرا بلوک نے ادا کیا ہے جبکہ یہ کردار اپنے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو ایسے خوفناک کرداروں سے بچاتی ہے جو لوگوں کو قتل کرنے کیلئے تلاش کرتے ہیں۔
کاسٹ
سینڈرا بلوک بطور میلوری ہائز
ٹریونٹ روڈز بطور ٹام
جیکی ویور بطور چیرل
تبصرے
ناقدین نے سیریز پر ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا تاہم ریلیز کے 28روز کے اندر ہی یہ نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی۔
برڈ باکس بارسلونا
اگر بات کی جائے برڈ باکس بارسلونا یعنی برڈ باکس 2 کی تو یہ پہلی فلم کا سیکؤل نہیں بلکہ ایک الگ فلم ہے۔ نئی فلم بارسلونا میں عکس بند کی گئی ہے اور اس کی کہانی بھی اسی دور میں دکھائی گئی ہے جیسا کہ پہلی فلم میں تھی۔
امریکا کی جگہ اب ناظرین کو اسپین دکھایا جائے گا جہاں ایک والد اور بیٹی نئے منظر نامے میں اپنی زندگیاں بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔
فنکاروں کی تفصیل
نئے منظر نامے میں سینڈرا بلوک بطور میلوری کردار نبھاتی نظر آئیں گی جن کے ساتھ پروٹ ٹیلر ونس بطور رِک سامنے آئیں گے۔ اسی طرح پرمندر ناگرا ڈاکٹر لافام کا رول نبھائیں گے۔فلم رواں ماہ 14 جولائی کے روز نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔