ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف بلے باز سارو گنگولی آج اپنی 51ویں سالگرہ منا رہے ہیں، بائیں ہاتھ کے بلے باز کو ہندوستان کے عظیم بلے بازوں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے۔
سارو گنگولی، جنہیں اب تک کے عظیم ترین ہندوستانی کپتانوں میں شمار کیا جاتا ہے، ہفتے کے روز 51 برس کے ہو گئے، بی سی سی آئی اور اس کے عہدیداران سابق ساتھی اور موجودہ کرکٹرز کے ساتھ پوری کرکٹ برادری کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
گنگولی نے 2003 کے ورلڈ کپ کے فائنل اور 2002 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھی ہندوستان کی قیادت کی، جہاں ہندوستان کو آخر کار سری لنکا کے ساتھ مشترکہ فاتح قرار دیا گیا کیونکہ فائنل بارش کی وجہ سے ضائع ہو گیا تھا۔
انہوں نے 2019 سے 2022 تک بی سی سی آئی کے صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں اور اپنے دور میں بہت اہم فیصلے لیے۔
مزید پڑھیں:74 سالہ خواجہ ظہیرالدین، سائیکلنگ کے فروغ کیلئے کوشاں
ہندوستان کے وکٹ کیپنگ بلے باز دنیش کارتک نے بھی گنگولی کو ایک لیجنڈری کرکٹر اور قابل ذکر لیڈر قرار دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔