کراچی:پاکستان اس سال کے ورلڈ کپ کے دوران ہندوستان سے کسی بھی مقام پر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے حکومتی منظوری کا انتظار ہے۔
پاکستان 15 اکتوبر کو احمد آباد کے 132,000 گنجائش والے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہندوستان کے خلاف کھیلنے کے لیے تیار ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں ہفتے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزارت داخلہ اور خارجہ کو خط لکھ کر ٹورنامنٹ میں شرکت کی باضابطہ اجازت مانگی تھی۔
بابر اعظم نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ”ہم ایک ٹیم پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ نو ٹیمیں ہیں، لہذا اگر ہم انہیں ہرائیں گے تو ہی ہم فائنل میں پہنچیں گے۔
مزید پڑھیں:ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ کیپنگ کیلئے پہلا انتخاب سرفراز احمد ہونگے، بابراعظم
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے حکومت کو بھیجے گئے خط کا ابھی تک جواب سامنے نہیں آیا ہے۔