کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار،کے ایس ای100انڈیکس پیر کو مزید836.57پوائنٹس کے اضافے سے 40ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے40124.22پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔
74.32فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں108ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب16ارب82کروڑ31لاکھ روپے بڑھ گئے ۔
کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 29فیصد زائد ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا ۔
بینکنگ ،توانائی ،سیمنٹ ،فوڈز اور کیمیکل سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 9بالائی حدوں کو عبور کرتے ہوئے 40142پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
مزید پڑھیں : پاکستان کی برآمدات میں 9.6 فیصد اضافہ، درآمدات میں کمی
اس دوران معمولی پرافٹ ٹیکنگ بھی ہوئی لیکن مجموعی طور پر زبردست تیزی کا رجحان ٹریڈنگ کے آخر تک برقرار رہا اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 836.57پوائنٹس کے اضافے سے 40124.22پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 377.62پوائنٹس کے اضافے سے18387.87پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 432.93 پوائنٹس کے ا ضافے سے 28271.45پوائنٹس ہو گیا۔
تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں ایک کھرب16ارب82کروڑ31لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم بڑھ کر76 کھرب28ارب 79کروڑ16لاکھ روپے ہو گیا۔گزشتہ روز55کروڑ73لاکھ 94ہزار شیئرز کا کاوربار ہوا ۔
گزشتہ روز مجموعی طور پر 409کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 304کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،89میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب 5کروڑ18لاکھ ،پاک الیکٹرون 2کروڑ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 1کروڑ64لاکھ ،بینک اسلامی پاکستان 1کروڑ 28لاکھ اور پاک انٹر نیشنل بلک 1کروڑ23لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی مالیاتی ادارے موڈیز نے پاکستان کاآؤٹ لک منفی سے مثبت کردیا