سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، وزیراعظم کی شدید مذمت

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

سویڈن میں ایک مسجد کے سامنے قرآن پاک نذرِ آتش کرنے کے واقعے کی وزیراعظم شہبازشریف نے شدید مذمت کی ہے۔

ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس طرح کی نفرت انگیز، قابل مذمت، گھناؤنی اور اسلام دشمن کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس اسلام دشمن کارروائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور اس کا واضح مقصد دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا مقدس کلام ہے جو تمام انسانیت کیلئے محبت، امن اور رواداری کا درس دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم کا آذربائیجان، ایران کے رہنماؤں کے ساتھ عید الاضحی کی مبارکباد کا تبادلہ

انہوں نے کہا کہ اس کی بے حرمتی کے قابل مذمت اور گھناؤنے فعل میں ملوث عناصر نے درحقیقت انسانیت کی مشترکہ اقدار کی توہین کی ہے۔

Related Posts