ایدھی فاؤنڈیشن کا ایئر ایمبولینس بیڑے میں مزید 3 جہاز شامل کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: ایدھی فاؤنڈیشن اپنے ایئر ایمبولینس کے بیڑے میں مزید 3 جہاز شامل کرے گا، جس میں دو امریکی اور ایک روسی جہاز ہوگا۔

پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے اس حوالے سے بتایا کہ ایئر ایمبولینس بیڑے میں 3 جہازوں کا اضافہ کررہے ہیں، جس کے بعد تعداد 5 ہوجائے گی، اس کے علاوہ بیڑے میں ایک ہیلی کاپٹر بھی شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فاؤنڈیشن کا ایک نیا سینٹر پنجاب میں بھی بنائیں گے، میرا بیٹا سعد بھی تربیت حاصل کرکے پائلٹ بن چکا ہے، ایدھی فاؤنڈیشن کے بیڑے میں 5 ایئر یمبولینسز ہوجائیں گی۔

فیصل ایدھی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اینٹونوو 2 روس سے لیں گے جو یوکرین کا بنایا ہوا ہے، یہ جہاز ڈیزاسٹرز (آفات) میں استعمال ہوتا ہے، اس میں 6 بیڈز لگ سکتے ہیں، اس جہاز کی خاصیت یہ ہے کہ اسے زلزلے سے متاثرہ علاقوں اور کچے علاقوں میں بھی لینڈ کرایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اینٹونوو 2 فصلوں کی کٹائی اور انہیں ٹڈی دل سے بچانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، ایوی ایشن فیول مہنگا ہوچکا تاہم اس میں 92 ہائی آکٹین فیول استعمال ہوتا ہے۔

Related Posts