مودی مصر پہنچ گئے، صدر سیسی سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اتوار کے روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا ہے۔

مصری ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایک اعلامیے پر دست خط کیے ہیں جس کے تحت مصر اور بھارت کے تعلقات کو ‘تزویراتی شراکت داری’ تک بڑھانے سے اتفاق کیا گیا ہے۔ تاہم بیان میں دوطرفہ تعلقات اور بین الاقوامی موضوعات کا صرف عمومی تذکرہ کیا گیا ہے۔

مودی نے مصری رہنما کو جی -20 سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی ، جس کی میزبانی بھارت ستمبر میں کرے گا۔ صدر السیسی نے اتوار کی صبح قاہرہ میں صدارتی محل میں مودی کا استقبال کیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی کے مطابق انھوں نے وزیر اعظم کو مصر کے سب سے بڑے سرکاری اعزاز آرڈر آف دا نیل سے نوازا ہے۔

مصر اور بھارت کے درمیان 1950 کی دہائی سے گہرے تعلقات استوار ہیں، جب دونوں ممالک نے غیر وابستہ تحریک کی بنیاد رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا، جس نے سرد جنگ کے عروج کے دور میں کمیونزم یا سرمایہ دارانہ نظام میں سے کسی ایک کا ساتھ دینے کا متبادل راستہ تلاش کیا تھا۔

مودی ہفتہ کے روز مصر کے دوروزہ سرکاری دورے پر قاہرہ پہنچے تھے۔وہ دو دہائیوں سے زیادہ عرصے میں مصر کا سرکاری دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیر اعظم ہیں۔عبدالفتاح السیسی کی جنوری میں نئی دہلی میں بھارت کے یوم آزادی کی تقریب میں سرکاری مہمان کی حیثیت سے شرکت کے چھے ماہ بعد وہ یہ دورہ کررہے ہیں۔

مودی نے قاہرہ میں تاریخی مسجد الحکیم کا دورہ کیا جس کی حال ہی میں بھارت میں مقیم داؤدی بوہرہ برادری کی مدد سے تزئین و آرائش کی گئی تھی۔

مصر نے قاہرہ اور نئی دہلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک پانچ سال میں دوطرفہ تجارت کو 12 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے کے لیے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔اس کا حجم 22-2021 میں 7.3 ارب ڈالر سے زیادہ تھا۔

مودی نے ہفتہ کے روز مصری وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ یہ ہمارے مشترکہ تعلقات کے لیے ایک قابل ذکر سال ہے۔

اس سال کے اوائل میں دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا تھا۔ دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بھارت مصر سے خام تیل اور مائع قدرتی گیس، نمک، کپاس، غیر نامیاتی کیمیکلز اور تیل دار اجناس سمیت مصنوعات کے سرفہرست پانچ درآمد کنندگان میں سے ایک ہے۔ مصر کو بھارت کی بڑی برآمدات میں سوتی دھاگے، کافی، جڑی بوٹیاں، تمباکو، دالیں، گاڑیوں کے پرزے، جہاز، کشتیاں اور برقی مشینری شامل ہیں۔

Related Posts