ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے کراچی میدانِ عمل میں اترنے والا ہے۔خالد مقبول

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

14 سال سے سندھ کے شہری علاقوں کیساتھ ناانصافیاں ہو رہی ہیں،، خالد مقبول صدیقی
14 سال سے سندھ کے شہری علاقوں کیساتھ ناانصافیاں ہو رہی ہیں،، خالد مقبول صدیقی

کراچی: سابق وفاقی وزیر اور کنوینر ایم کیو ایم (پاکستان) خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے کراچی میدانِ عمل میں اترنے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ آج لیاقت آباد کے اراکینِ اسمبلی حق پرست ہیں تاہم بلدیات کے نمائندے لیاقت آباد کی نمائندگی نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں:

 ایجنٹ مافیا کو ختم کرنا حکومتی ذمہ داری ہے۔خواجہ آصف

خطاب کے دوران خالد مقبول صدیقی نے پی پی پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام دشمن اور جاگیردارانہ جمہوریت کو جمہوریت نہیں سمجھتے۔ ایم کیو ایم نے بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔ آج کراچی کے مسترد شدہ لوگ میئر اور ڈپٹی میئر بنے ہوئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے تنقید کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کراچی کے بیٹے ہیں تو 15سال کا حساب دیں، کراچی سے لوٹ کر جو دولت کھائی، وہ اس شہر کو لوٹادیں۔ اس شہر کی پولیس اور ڈاکو دونوں امپورٹڈ ہیں۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ لاہور شہر سے جتنا سیلز ٹیکس اکٹھا ہوتا ہے، کراچی کا صرف ایک علاقہ لیاقت آباد اس سے زیادہ ٹیکس کلیکشن دیتا ہے۔ ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے کراچی ایک بار پھر میدانِ عمل میں اترنے کیلئے تیار ہے۔ 

Related Posts