نواب شاہ میں 2 مسافر بسوں کا خوفناک تصادم، 6افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوری آباد ٹریفک حادثے میں 2افراد زندگی کی بازی ہار گئے
نوری آباد ٹریفک حادثے میں 2افراد زندگی کی بازی ہار گئے

کراچی: صوبہ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں 2 مسافر بسوں کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 45 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ نواب شاہ کے قریب مہران ہائی وے پر پیش آیا جہاں ایک مسافر بس مخالف سمت سے آنے والی مسافر بس سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 6افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پشاور میں گیس لیکیج سے دھماکہ، 3بچے جاں بحق

جاں بحق اور زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی زخمیوں میں شامل ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے پیپلز یونیورسٹی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے سے قبل ایک مسافر بس خیبر پختونخوا سے کراچی جبکہ دوسری کراچی سے رحیم یار خان کی جانب جا رہی تھی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

دریں اثناء کوئٹہ سے ملتان جانے والی ایک مسافر بردار بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ آگ لگنے کے بعد مسافروں کو بروقت ریسکیو کیا گیا۔

خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں مسافر بس مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے تاہم آتشزدگی کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ 

Related Posts