کراچی: ملک میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو بریک لگ گیا، آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 17 ہزار روپے ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں:حج آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل، کتنے پاکستانی عازمین حجاز مقدس پہنچے؟
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر کم ہو کر 1919 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے، واضح رہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روز 200 روپے جبکہ اس سے ایک روز قبل 1800 روپے کی کمی ہوئی تھی۔