وزیراعظم نے چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں چشمہ-5 نیو کلئیر پاور پلانٹ کی تعمیر کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے چینی حکومت اور کمپنیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 1200 میگا واٹ کے منصوبے کا معاہدہ معاشی لحاظ سے بہتر اقدام ہے، چین اور پاکستان کیلئے یہ اہم موقع ہے، معاہدے سے پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں، چینی کمپنی اور پاکستان اٹامک انرجی کے درمیان 1200 میگا واٹ کے چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کی یادداشت پر دستخط کردیئے، ایسے منصوبوں سے ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، کچھ عرصہ قبل کراچی میں کے 4 منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایم ایف رواں ماہ پاکستان کی مدد نہیں کرتا تو شدید نقصان ہوگا، بلومبرگ

وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِاعظم پاکستان سویٹ ہومز کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے ٹرانسپورٹ وینز کا عطیہ بھی پیش کریں گے، ساتھ ہی وہ تقاریب سے سے خطاب بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ چشمہ 3 کا افتتاح دسمبر 2016ء اور چشمہ 4 کا افتتاح ستمبر 2017ء میں ہوا تھا۔

پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے زیرِانتظام چشمہ کے مقام پر چار نیو کلیر پاور پلانٹسC-1، C-2، C-3 اور C-4 سے 1330 میگا واٹ بجلی پاکستان کے نیشنل گرڈ کو مہیا کی جارہی ہے۔

Related Posts