یونان کشتی حادثہ ناقص معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، سعد رضوی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ یونان میں سینکڑوں پاکستانیوں کے ڈوبنے کی خبریں تشویشناک ہیں، دلخراش واقعے پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔

یونان کشتی حادثہ حکومتی ناقص معاشی پالیسیوں کا تسلسل ہے، جب ملک میں غربت اور بیروزگاری عروج پر ہوگی تو نوجوان بہتر مستقبل کیلئے جائز اور ناجائز راستہ اپنانے پر مجبور ہونگے۔

یونان حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کا سرکاری ملازمین کو جمعہ 23 جون تک تنخواہیں دینے کا اعلان

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی عیاشیاں چھوڑ کر بے پناہ مہنگائی اور بیروزگاری ختم کرنے میں سنجیدہ ہوتے تو آج سینکڑوں گھرانے سمندر کی لہروں کی نذر نہ ہوتے، دولت کی غیر منصفانہ تقسیم، کمزور قوانین، معاشی پالیسیوں میں عدم استحکام اور اشرافیہ کو نوازنے کا نتیجہ نوجوان نسل بھگت رہی ہے۔

حافظ سعد رضوی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اپنے شاہانہ اخراجات اور پروٹوکول کلچر کا فوری خاتمہ کرکے نوجوانوں کیلئے ملک میں باعزت روزگار کے مواقع میسر کرنے پر توجہ دے۔ نوجوانوں کو بہتر مستقبل اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔

حافظ سعد رضوی نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ بھی کیا کہ وہ افسوسناک واقعے کی شفاف تحقیقات کرتے ہوئے انسانی سمگلروں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کرے تاکہ لواحقین کو انصاف مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں انسانی سمگلر پیسوں کے عوض سالہا سال سے لوگوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کا کاروبار کر رہے ہیں، جب بھی کوئی ایسا سانحہ ہوتا ہے تو حکومت خواب غفلت سے بیدار ہو کر ایف آئی اے کے ذریعے سے چند گرفتاریاں کروا کر بری الذمہ ہو جاتی ہے۔

ایسے سانحات کی مکمل روک تھام کیلئے حکومت کو منظم اور مضبوط حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے مستقل طور پر چھٹکارا مل سکے۔

Related Posts