ایسا کیا ہوا کہ اشنا شاہ تنقید کی زد میں آگئیں؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
ایسا کیا ہوا کہ اشنا شاہ تنقید کی زد میں آگئیں؟
ایسا کیا ہوا کہ اشنا شاہ تنقید کی زد میں آگئیں؟

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے کراچی میں آنے والے سمندری طوفان بپر جوائے سے قبل ایک مزاحیہ ٹوئٹ کی جو صارفین کو بالکل پسند نہ آئی بلکہ ان پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اشنا شاہ کی جانب سے 13 جون کی شب 2 بج کر 55 منٹ پر ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا، جس کا احوال کچھ یوں ہے؟

انہوں نے لکھا ‘میرا طیارہ کراچی کے لیے اڑان بھرنے والا ہے اور وہاں طوفان ہے، میں اپنے شوہر کو بتانا چاہتی ہوں کہ اللہ نہ کرے کہ اگر طیارہ تباہ ہوگیا اور میں زندہ نہ بچ سکی تو میں امید کرتی ہوں کہ میرے شوہر کو کسی دن کوئی نیا جیون ساتھی مل جائے جس سے ان کو خوشیاں نصیب ہوں ‘۔

اشنا شا ہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘مجھے امید ہے کہ میرے شوہر یہ جانتے ہیں کہ وہ کبھی بھی میری جیسی شاندار نہیں ہوسکتی‘۔

اشنا نے ساتھ ہی ٹوئٹ کے آخر میں یہ بھی تحریر کیا کہ ’میں یہ اعلان کرنا تو نہیں چاہتی لیکن مجھے یہ لازمی کہنا ہوگا کہ یہ ایک مذاق تھا‘۔

مزید پڑھیں:اشنا شاہ نے فیروز خان کو معاف کردیا

اشنا شاہ کی جانب سے کئے گئے اس ٹوئٹ کو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے پسند نہیں کیا گیا، بلکہ انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا، لوگوں نے انہیں تنبیہ کی کہ قدرتی آفات یعنی طوفان اور زلزلے وغیرہ کو مذاق سمجھنا بالکل غلط ہے۔اداکارہ پر تنقید کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

Related Posts