کراچی، متحدہ لندن کا انتہائی مطلوب مبینہ دہشت گرد جنید بلڈاگ گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہرِ قائد میں پولیس اور رینجرز کو بڑی کامیابی مل گئی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متحدہ لندن کے انتہائی مطلوب مبینہ دہشت گرد جنید بلڈاگ کو کورنگی سے گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ریٹائرڈ ایس پی شاہ محمد سمیت 36افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مبینہ دہشت گرد جنید بلڈاگ کو گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا اہم دہشتگرد گرفتار

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کورنگی کے سیکٹر انچارج رئیس عرف ما ما کا دستِ راست اور اس کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ بنا ہوا تھا۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم 12 مئی 2007ء کو مخالف سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے قتل میں بھی مبینہ طور پر ملوث تھا۔ ملزم نے 2011ء میں چکرا گوٹھ میں 4 پولیس اہلکاروں کو شہید اور 26 کو زخمی کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد جھل مگسی میں روپوش تھا۔ گرفتاری کے بعد رئیس ماما نے ملزم کے حوالے سے اہم انکشافات کیے تھے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مہران ٹاؤن کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے روپوش ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مہران ٹاؤن کورنگی انڈسٹریل ایریا میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے گزشتہ روز مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تحریکِ طالبان پاکستان مفتی شاکر اللہ گروپ کے کارندے محمد اعجاز عرف عادل ولد خیال محمد کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا تھا۔

Related Posts