ملاقات میں عافیہ صدیقی بار بار کہتی رہیں مجھے اس جہنم سے نکالو، سینیٹر مشتاق احمد

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

ٹیکساس: امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے ملاقات کی جس میں وہ بار بار کہہ رہی تھیں مجھے اس جہنم سے نکالو۔

ڈاکٹر عافیہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں قائم امریکی جیل ایف ایم سی کارزویل میں قید ہیں۔

دوسری ملاقات میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان اور انسانی حقوق کے وکیل کلائیو اسمتھ بھی موجود تھے، سینیٹر مشتاق خان نے ٹوئٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کا احوال بیان کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ڈاکٹر عافیہ سے 3 گھنٹے ملاقات ہوئی، گفتگو مکمل ریکارڈ ہورہی تھی، عافیہ صدیقی کی صحت کمزور، بار بار ان کی آنکھوں میں آنسو آرہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے بڑی بہن فوزیہ کی 20 سال بعد ملاقات

سینیٹر مشتاق خان کے مطابق ملاقات میں ڈاکٹر عافیہ بار بار کہہ رہی تھی مجھے اس جہنم سے نکالو، ملاقات کے اختتام پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو زنجیروں میں لے جایا گیا۔

سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آباد میں پڑی ہے، حکمرانوں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کراؤ۔

Related Posts