جونئیر ہاکی ایشیا کپ میں آج پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیمیں دوسرے سیمی فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔
عمان کے شہر صلالہ میں کھیلے جارہے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کو کوریا جبکہ پاکستان کو ملائیشیا کا چیلنج درپیش ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگا۔
Day 09
Match Fixtures
Men’s Junior Asia cup 2023 Salalah Oman#mjac2023#WatchHockey#asiahockey pic.twitter.com/0fzDGKubwh— Asian Hockey Federation (@asia_hockey) May 30, 2023
ٹورنامنٹ کے آخری لیگ مقابلے میں پاکستان نے جاپان کو 2-3 سے شکست دیکر نہ صرف سیمی فائنل میں پہنچی بلکہ ورلڈکپ 2023 کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا تھا۔
بابراعظم نے محمد رضوان کے ہمراہ پڑھائی کرنیکی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی
ٹیم انتطامیہ کے مطابق لڑکوں نے پہلے بھارت اور پھر جاپان کے خلاف جس شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کیا، اس سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، کوشش ہوگی ملائیشیا کے خلاف کامیابی سمیٹ کر فائنل میں جگہ بنائیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے میچ سے پہلے بھارت کو کوریا کا چیلنج درپیش ہوگا۔