تحریکِ انصاف بکھر رہی ہے، 9مئی واقعات میں ملوث افراد کو سزا دینگے۔احسن اقبال

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پی ٹی آئی کے عہدیدار قوم کے زخموں پر نمک نہ چھڑکیں۔احسن اقبال
پی ٹی آئی کے عہدیدار قوم کے زخموں پر نمک نہ چھڑکیں۔احسن اقبال

لاہور: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف بکھر رہی ہے، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا ضرور دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ 9مئی واقعات میں ملوث عناصر پریس کانفرنس بھی کر لیں، تب بھی معافی نہیں دیں گے۔ الیکشن اپنے وقت پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

صدر عارف علوی اور وزیراعظم آج کوئٹہ کا دورہ کرینگے

گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ اگر کسی نے حماقت سے خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلیاں توڑ دیں تو ہم کیا کرسکتے ہیں؟ سندھ پنجاب کے تابع الیکشن سے انکار کرچکا ہے۔ ن لیگ کے لوگوں کو ناجائز جیل میں ڈالا گیا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگی رہنماؤں پر تشدد ہوئے تاہم کوئی پارٹی چھوڑ کر نہیں گیا۔ تحریکِ انصاف موتی کے دانوں کی طرح بکھر رہی ہے۔ اگر کوئی ریڈ لائن کراس کرے یا ریاست کے خلاف دہشت گردی کرے تو اسے دہشت گرد ہی کہا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ روپے پر آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہ ہونے کے باعث دباؤ ہے۔ امید ہے آئی ایم ایف سے معاملات جلد طے پائیں گے، معاشی صورتحال بہتر ہوجائے گی۔ ملکی مسائل ہم آہنگی اور اتحاد کی مدد سے حل کیے جاسکتے ہیں۔ 

Related Posts